Book Name:Tarbiyat e Aulad

میرے دل میں صحابی بننےکی تمنا پیدا ہوگئی ۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی  کام “ علاقائی دورہ “

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ بچوں کو بزرگانِ دین کے واقعات سنانے کی کیسی زبردست برکات ظاہر ہوتی ہیں ، لہٰذا ہمیں بھی اپنے بچوں کو بزرگانِ دین کی سیرت اور ان کے کارناموں سے متعلق بتاتے رہنا چاہیے اور انہیں ایسا ماحول فراہم کرنا چاہیے جہاں رہ کر ان کے اندر بزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلنے کی کڑھن پیدا ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک “ دعوتِ اِسلامی “ فیضانِ انبیا ، فیضانِ صحابہ اور فیضانِ اہلِ بیت ہےلہٰذا آپ خود بھی اس ماحول سے وابستہ رہئے اور اپنے بچوں کو بھی اس ماحول سے وابستہ کرلیجئے ، نیز ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے والے بن جائیے۔

یاد رہے!ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کامعلاقائی دورہبھی ہے۔ اس دینی کام کے بے شمار فائدے ہیں ، مثلاً مسجد آباد رہتی ہے ، علاقے میں خوب دینی کام پھیلتاہے ، نئے نئے اسلامی بھائی دینی ماحول  کےقریب آتےہیں ، بے  نمازیوں کو نمازی بنانے کی سعادت نصیب ہوتی ہے ، ا میرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دعاؤں سے حِصَّہ اورنیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے۔ آئیے!بطورِترغیبعلاقائی دورے “ کا ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

مسجد آباد ہوگئی