Islami Bhai Charah

Book Name:Islami Bhai Charah

کر دیئے۔ تاجدارِ رسالت  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےانہیں ایک دوسرے کا بھائی بھائی بنا دیا ورنہ یہ لوگ اپنے کفر کی وجہ سے جہنم کے گڑھے کے کنارے پر پہنچے ہوئے تھے ، اگر  وہ اسی حال میں مَرجاتے تو دوزخ میں پہنچتے لیکن اللہ کریم نے انہیں حُضُورِ اکرم   صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے دولتِ اِیمان عطا کرکے اِس تباہی سے بچالیا۔

 (تفسیر صراط الجنان۲ / ۲۳ملخصاً)

اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت!بیان کردہ واقعات میں ہم سبھی کے لئے نصیحت ہے کیونکہ ہم بھی صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ، لہٰذا ہونا  تو یہ چاہئے کہ ہم بھی ان مقدس ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شریعت کے دائرے میں رہ کر اپنی ذاتی رنجشوں اورلڑائی جھگڑوں سے بچتے ہوئے آپس میں پیار ومحبت سے رہتے اورایک دوسرے کا خیال رکھتے مگر افسوس!آج گھر گھر میدانِ جنگ بنا ہوا ہے ، بھائی بھائی کا منہ دیکھنا گوارا نہیں کرتا ، سالہا سال کی دوستیاں ذاتی ناراضیوں کی نذز ہوجاتی ہیں ، ایک ادارے ، ایک شعبے ، ایک گھربلکہ ایک کمرے میں رہتے ہوئے بھی ایک دُوسرے کے دُکھ دَرد کا اِحساس نہیں کیا جاتا۔ بعض لوگوں کے سینے مسلمانوں کے لئے نفرت اور بغض  وکینے سے بھرے ہوئے ہیں اورمحبت و بھائی چارے کے جذبے کا کوئی ذرَّہ بھی ان کے دل کے کسی گوشے میں موجود نہیں۔ بعض لوگ دُوسروں سے رَحم ، شفقت اور اچھے سُلوک کی اُمید تو رکھتے ہیں مگر خود چھوٹی چھوٹی باتوں اور ذاتی ناراضیوں کی بنیاد پر اپنے مسلمان بھائیوں سے تعلق توڑ لیتے ہیں ، ان سے شدیدنفرت کرتے ہیں ، انہیں گالیاں اور دھمکیاں  دیتے ، ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرتے بلکہ گریبان تک پکڑلیتے ہیں ، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرواتے ہیں ، جادو ٹونے کرواتے ہیں ، ان کی خوشی غمی کی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کردیتے ہیں جس کے سبب آپس میں محبت و اُخُوت کے سارے رشتے ہمیشہ کے لئے دفن ہوجاتے اور محبتوں کی جگہ نفرتوں کی دیواریں قائم ہو