Book Name:Islami Bhai Charah
اور میں ان لوگوں سے محبت کرتا ہوں جو میری وجہ سے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
(مسندامام احمد ، حدیث : عمرو بن عبسۃ ، ۷ / ۱۱۳ ، حدیث : ۱۹۴۵۵)
2۔ فرائض کے بعد سب اَعمال میں اللہ پاک کو زیادہ پیارا عمل مسلمان کا دل خوش کرنا ہے۔
(معجم کبیر ، مجاھدعن ابنِ عباس ، ۱۱ / ۵۹ ، حدیث : ۱۱۰۷۹)
3۔ سارے مسلمان ایک عمارت کی طرح ہیں جس کا ایک حصّہ دوسرے کو طاقت پہنچاتا ہے۔
(بخاری ، کتاب المظالم والغصب ، باب نصر المظلوم ، ۲ / ۱۲۷ ، حدیث : ۲۴۴۶)
4۔ مسلمانوں کی آپس میں دوستی ، رحمت اور شفقت کی مثال جسم کی طرح ہے ، جب جسم کا کوئی عُضْو بیمار ہوتا ہے تو بخار اور بے خوابی میں سارا جسم اس کا شریک ہو جاتاہے۔
(مسلم ، کتاب البرّ والصلۃ والآداب ، باب تراحم المؤمنین … الخ ، ص۱۰۷۱ ، حدیث : ۶۵۸۶)
5۔ بروزِ محشر تم میں میرے سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے ہیں۔ میرے نزدیک زیادہ قابلِ نفرت اورقیامت کےدن میری مجلس میں سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔
(ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ۳ / ۴۰۹ ، حدیث : ۲۰۲۵ )
6۔ مومن محبت کرنے والا ہوتا ہے اور اس سے محبت کی جاتی ہے۔ جو محبت نہ کرے اورنہ ان سے محبت کی جائے تواس میں کوئی بھلائی نہیں اور لوگوں میں سے بہتروہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے ۔ (تاریخِ ابن عساکر ، ۸ / ۴۰۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ آپس میں متحد رہنےاور محبت واُلفت