Book Name:Islami Bhai Charah

شعبہ ایچ۔ آر(H-R) ڈیپارٹمنٹ(اجارہ)

سُبْحٰنَ اللہ!سلام کرنا کتنی پیاری عبادت ہے جو دنیاوی  واُخروی برکتوں کا مجموعہ ہے اور سلام کرنے والے کو اِس کی خوب خوب برکتیں ملتی ہیں ، لہٰذا اگر ہم بھی اِن برکتوں کو پانا چاہتے ہیں تو  ہمیں بھی چاہئے کہ ہم سلام کو خوب خوب عام کریں اور یہ سوچ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر سلام کے فیضان کو عام کریں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 109سے زائد شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، اِنہی شعبہ جات میں سے ایک “ شعبہ ایچ۔ آر(H-R) ڈیپارٹمنٹ(اجارہ)بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے لاکھوں   اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں   وابستہ ہیں جو بغیر تنخواہ کے رضائے الٰہی کے حُصول کے لیے خدمت دین میں   مصروفِ عمل ہیں  ۔ دعوتِ اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اِس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں   جن میں   اجیروں     (ملازمین)   کی ضرورت سے انکار نہیں   کیا جا سکتا ، مثلاً جامعۃ المدینہ ،  مدرسۃ المدینہ ، مَدَنی مراکز اور مَدَنی چینل وغیرہ۔ چنانچہ اُن تمام اجیروں کے کام ، اُن کی اَہلِیَّت و ضرورت کو دیکھنے اور اُن کے تمام مسائل کا شرعی تقاضوں  کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے  یہ شعبہ قائم ہے۔ اللہ اس شعبے  کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔ آمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!10 جُمادی الاُولی قر یش کے خُوش نصیب تاجراور عَشْرَۂ مُبَشَّرہ میں سے ایک پیارے صحابی  حضرت طلحہ بن عبیدُ اللہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا عرس پاک ہے۔ آئیے!آپ کی  مُبارَک زِنْدگی سے متعلق چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے :

حضرت طلحہ بن عُبیدُ اللہ   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  کا مختصر تعارف