Book Name:Islami Bhai Charah

حضرت علامہ بد رُالدِّین عینی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ شرح سُنَنِ اَبی داؤد میں آپ کا سلسلۂ  نَسَب اس طرح ذکر کرتے ہیں : حضرتِ طلحہ بن عبیدُ اللہ بن عُثمان قرشی تیمی مَدَنی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  ، آپ کی کُنیت ابُومحمد ہے ، سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےآپ کوطَلْحَۃُالْخَیْر ، طَلْحَۃُ الْفَیَّاض اور طَلْحۃُ الْجُوْد کے القابات سے یاد فرمایا۔ (معجم کبیر ، حدیث : ۱۹۷ ، ۱ / ۱۱۲)آپ کثرت سے سَخاوَت فرماتے تھے۔ (فیض القدیر ، حرف الطاء ، تحت الحدیث : ۵۲۷۴ ، ۴ / ۳۵۷)آپ  مکۂ مکرمہ کے رہنے والے تھے ، امیر المؤمنین حضرت ابُو بکر صِدّیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کے قبیلہ بنو تَیْم سے تعلق تھا ، آپ کاحضور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سےبھی نَسَبی تَعلُّق ہے ، اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت ابُوبکرصِدّیقرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کی طرح آپ کا سلسلۂ نَسَب بھی ساتویں پُشْت میں(حضرت کعب بن مُرّہ پر)حُضُور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے جا ملتا ہے۔ ( حضرت طلحةبن عبید الله ، ص ۹ ، ملخصا) آپ نے  کئی غَزوات میں اپنی  شُجاعت وبہادُری دِکھائی ، بالآخر جنگِ  جَمَل کے دَوران گیارہ (11)جُمادی الاُخریٰ 36ھ (بروز جمعرات) مَروان بن حکم نےآپ کی ٹانگ میں ایک تِیر مارا ، جس سے خُون کی رَگ بُری طرح کَٹ گئی ، جب اس کا مُنہ بند کرتے تو ٹانگ پُھول جاتی اور اگر چھوڑتے تو کَثْرت سے خُون بہنے لگتا۔ پس آپ نے اِرْشاد فرمایا : اس کو ایسے ہی چھوڑ دو ، یہاللہ پاک کےتِیروں میں سے ایک تِیر ہے ، یعنی میری شَہادت اسی کے ساتھ مُقَدّر کی گئی ہے۔ بس اسی کے سبب 60 یا 64 سال کی عُمر میں آپ اس وطنِ اِقامت کو چھوڑ کر وَطنِ اَصْلی میں جا بسے۔ (الاستیعاب فی معرفة الاصحاب ، طلحة بن عبید الله التیمی ، ۲ / ۳۲۰۔ ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اذان کی سنتیں و آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ فیضانِ اذان “ سے اذان کے بارے میں چند نکات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامین