Book Name:Islami Bhai Charah

مُصطفٰے ملاحظہ کیجئے : (1)جب اذان دینے والا اذان دیتا ہے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دُعا قبول ہو تی ہے۔ (مستدرک ، ۲ / ۲۴۳ ، حدیث : ۲۰۴۸) (2) مؤذن کی آوازجہاں  تک پہنچتی ہے ، اس کے لیے مغفرت کر دی جاتی ہے اور ہر تر و خشک جس نے اس کی آواز سنی اس کیلئے استِغفار کرتی ہے۔  (مُسنداحمد ، ۲ / ۵۰۰ ، حدیث : ۶۲۱۰) *پانچوں فرض نمازیں ان میں جمعہ بھی شامل ہے جب جماعت اُولیٰ کے ساتھ مسجِد میں  وقت پراداکی جائیں توان کیلئے اذانسُنَّتِ مُؤَکَّدَہ ہے اور اسکاحکم مثل واجب ہے اگراذان نہ کہی گئی تووہاں کے تمام لوگ گنہگارہونگے۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۴۶۴)*اگرکوئی شخص شَہرکے اندر گھر میں نَمازپڑھے تووہاں کی مسجِدکی اذان اس کیلئے کافی ہے مگر اذان کہہ لینا مُسْتَحَب ہے۔ (رَدُّالْمُحتار ، ۲ / ۶۲ ، ۷۸)*اذان کے دوران چلنا ، پھرنا ، برتن ، گلاس وغیرہ کوئی سی چیز اُٹھانا ، کھانا وغیرہ رکھنا ، چھوٹے بچّوں  سے کھیلنا ، اِشاروں  میں  گفتگو کرنا وغیرہ سب کچھ موقوف کردینا ہی مناسِب ہے۔ *جو اَذان کے وَقت باتوں میں مشغول رہے اس کا معاذَاللہخاتمہ بُراہونے کا خوف ہے۔ (بہارِ شریعت ، ۱ / ۴۷۳)

(اعلان : )

                             اذان کی بقیہ سنتیں و آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں