Book Name:Islami Bhai Charah

آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے قومیت کوافضل  ہونے کی دلیل قرار نہیں دیا بلکہ افضلیت کا معیار تقویٰ و پرہیزگاری کوقَراردیا ہے۔ لہٰذا ہم میں سے ہر مسلمان کو چاہیے کہ قوم اورزبان کے  تعصب  سے نکل کر آپس  میں اِتِّفاق و اِتِّحاد سےرہیں ۔

بغض  وکینہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپس میں اختلاف پیدا کرنے كا ايك سبب مسلمان کیلئے اپنے دل میں بغض وكینہ پیدا کرنا بھی ہے ، آپس میں بُغض وکینہ خاندان کا شِیرازہ بکھیر دیتا ہے ، برادری  میں لڑائی جھگڑے کا باعث بنتاہےاور ملک وقوم کی تباہی کا سبب بنتاہے۔  نبیِ پاک  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مسلمانو ں کو بھائی بھائی بن کررہنے کی تاکید فرمائی ہے ، چنانچہ

رسولِ اکرم  صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : آپس میں حَسَد نہ کرو ، آپس میں بُغض وعَداوَت نہ رکھو ، پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی بیان نہ کرو اور اے اللہ پاک کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ۔ (بخاری ، کتاب الادب ، ۴ / ۱۱۷ ، حدیث : ۶۰۶۶)حکیمُ الْاُمَّت حضر ت مفتی احمد یار خان   رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی بدگمانی ، حَسَد ، بُغْض وغیرہ وہ چیزیں ہیں جن سے محبت ٹوٹتی ہے اور اسلامی بھائی چارہ محبت چاہتا ہے ، لہٰذا یہ عُیُوب چھوڑو تاکہ بھائی بھائی بن جاؤ ۔ (مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۶۰۸)

چغل خوری

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!چغلی کرنا ایک ایسی آفت ہے جو محبتوں کے ہَرے بَھرے گلشن کو وِیران کردیتی ہے۔ اسی کی نحوست سے آج مسلمان آپس میں دست و گریباں دکھائی دیتے ہیں۔ چغلی کی آفت میں مبتلا افراد جب تک اپنی لگائی ہوئی آگ سے کسی کا چمنستان جلتے ہوئے نہ