Book Name:Islami Bhai Charah

تو اس پر پہلی ہی کا جواب ہے اور بہتر یہ ہے کہ سب کا جواب دے۔ (دُرِّمُختارمع رَدُّالْمُحتار ، ۲ / ۸۲ ، بہارِ شریعت ، ۱ / ۴۷۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

*مقبول بندوں میں شامل ہونے  کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےحلقوں میں اس بار شیڈول کےمطابق “ مقبول بندوں میں شامل ہونےکی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَامِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِيْنَ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِيْنَ

(مسند امام احمد ، مسند المکیین ، حدیث وفد عبدالقیس عن النبی… الخ ، ۵ / ۲۹۵ ، حدیث : ۱۵۵۵۴)

                             ترجمہ : اے اللہ پاک!ہمیں اپنےچُنے ہوئےبندوں میں سےکردےجن کے اَعضاء چمک رہے ہوں گےجو قبول کئے جانے والے گروہ ہیں۔ (فیضانِ دعا ، ص۳۲۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

 (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ