Book Name:Nekiyaan Chupaeye

نیکیاں چھپانے کی فضیلت

ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی ہمیں نیکیاں چھپانے کی ترغیب دلائی  ہے ، چنانچہ

 اِرشادفرمایا : تم میں سے جوکوئی نیک اعمال پوشیدہ رکھنےکی اِستطاعت رکھتاہوتواُسے چاہیےکہ وہ ایساہی کرے (یعنی اپنے نیک اعمال کو چھپائے۔ ) (جامع صغیر ، ص ۵۱۲ ، حدیث : ۸۴۰۵) ( نیکیاں چھپاؤ ، ص۱۲)

رحمت والے نبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نےاِرشاد فرمایا : وہ ذِکرجس کو نگہبان فرشتے بھی نہ سُن سکیں ، اُس ذِکر پر جسے وہ سُن سکیں ، ستّر (70) درجے زیادہ فضیلت رکھتاہے۔

(کنز العمال ، کتاب الاذکار ، باب الاول فی الذکر وفضیلتہ ، ۱ / ۲۲۷ ، جز : ۱ ، حدیث : ۱۹۲۵۔ رسالہ نیکیاں چھپاؤ ، ص۱۲)

اےکاش!ہم اپنے نفل روزے ، نفل نماز ، نفل حج اور عُمرہ ، صدقہ و خیرات ، دِینی خدمات کا بِلا وجہ ڈھنڈورا پیٹنے سے بچیں ، تہجد ، اِشرا ق و چاشت اور اوّابین وغیرہ نوافل کو حتی الامکان لوگوں سے چھپائیں اورنفل نمازیں چھپ کر پڑھنےکی عادت بنائیں ۔ آئیے! میں آپ کو فضیلت بتاتا ہوں ، چنانچہ

جہنم سے آزادی کا سبب

 اَمیرِ اَہلِ سُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس  قادری  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   “ فیضانِ نماز “ کے صفحہ نمبر 79 پر لکھتے ہیں : سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا : جو تنہائی  میں دو رکعت نمازپڑھےکہ اللہ پاک  اور اُس کےفرشتوں کےسِواکوئی نہ دیکھے ،