Book Name:Nekiyaan Chupaeye

معاف کر دیا جائے گا سِوائے ان لوگوں کے جو گناہوں  کو ظاہرکرتے ہیں اور گناہ  ظاہر  کرنے کی یہ صورت ہے کہ  کوئی مرد رات کو کوئی (گناہ کا)کام کرے ، پھر جب  صبح ہو تو اللہ پاک نے اس کا پردہ رکھ لیا ہو ، مگروہ کہے (یعنی کسی کو بتائے) کہ اے فُلاں! میں نے گزشتہ  رات اِس اِس طرح کیا ہے حالانکہ اس نے اس حال میں رات گزاری تھی کہ اس کے ربِّ کریم نے اس کا پردہ رکھا ہوا تھا اورصبح کو وہ اللہ پاک کے رکھے ہوئے پردے کو کھول  دے ۔ ([1])

12دینی کاموں سے ایک دینی کام “ مَدَنی درس “

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!گناہ و ریا کی تباہ کاریوں سے چھٹکارا پانے کے کئی ذرائع ہیں جن میں سے ایک اہم ذریعہ ذیلی حلقےکے 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ مَدَنی درس “ بھی ہے  جو عِلْمِ دِین  سیکھنے سکھانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص “ فیضانِ سنّت “ پہلی جلد ، “ فیضانِ سنّت “ دوسری جلدکے ان ابواب(1) “ غیبت کی تباہ کاریاں “ اور(2) “ نیکی کی دعوت “ ، فیضانِ سُنّت “ تیسری جلد کے باب “ فیضانِ نماز “ سے مسجِد ، چوک ، بازار ، دُکان ، دفتر اور  گھر وغیرہ میں دَرْس دینے کو “ مَدَنی دَرْس “ کہتے ہیں۔ *یہ بہت ہی پیارا دینی کام ہےکہ اِس کی بَرَکت سے مسجد کی حاضری کی بار بار سعادت نصیب ہوتی ہے۔ * مسلمانوں سے ملاقات وسلامکی سُنّت عام ہوتی ہے۔ *امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ 


 

 



[1]   بخاری،کتاب الادب ، باب ستر المؤمن علی نفسهٖ ،۴/۱۱۸،حدیث:۶۰۶۹