Book Name:Nekiyaan Chupaeye

کر دعا کیجئے ، کیونکہ دعا کی برکت سے بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں۔ (2)نیکیاں چھپانے کے فضائل کا مطالعہ کیجئے۔ (3)نیکیاں ظاہرکرنےکے نقصانات کا مطالعہ کیجئے۔ (4)بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کیسیرت کے ایمان افروز واقعات کو بار بار پڑھئے ۔ (5) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور مدنی مذاکرے دیکھنے سننے کی پابندی کیجئے۔ (6)عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کیجئے۔ (7) 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔ (8)عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کیجئے۔ (9)مکتبۃ المدینہکا رسالہ “ نیکیاں چھپاؤ “ کا مطالعہ کیجئے۔ اس رسالے میں نیکیاں چھپانے کے بارے میں آیاتِ کریمہ ، احادیثِ مبارکہ ، اللہکریم کے نیک بندوں کے واقعات ، اصلاح کا بہترین طریقہ ، نیکیوں کے اظہارکی جائز صورتیں ، مخلص ہونے کی علامت اوربہت ساری معلومات موجود ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

مَدَنی چینل

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!موجودہ دورمیں میڈیا ذہن و کردار بنانے میں ایک زبردست ہتھیار کا کام کر رہا ہے ، بہت سے لوگ اپنے مخصوص گمراہی پھیلانے والے ، اُلٹے سیدھے خیالات اور بے حیائی پھیلانے کے لئے دن رات اس کا غلط استعمال کرنے لگے ، جس کے باعث نوجوان نسل ان کے بُرے اثرات کی لپیٹ میں آ گئی۔ ایسے میں اسلام کادرد رکھنے والے عاشقانِ رسول کی بس ایک ہی تمنا تھی کہ