Book Name:Nekiyaan Chupaeye

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

اے عاشقانِ رسول! آپ نے سُنا کہ جو  نیکیوں کو چھپا سکتا ہو ، اُسے چھپانا چاہئے کیونکہ پوشیدہ عمل افضل ہے بلکہ اعلانیہ عمل سےستّر (70)گنا فضیلت رکھتاہے۔ تنہائی میں چھپ کر نوافل پڑھنا لوگوں کےسامنے پڑھنے سےافضل ہے ، تنہائی میں چھپ کر  2 نوافل پڑھنے والے کےلیےجہنّم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔ پوشیدہ عمل اللہ پاک کے غضب کو بجھاتا ، تکبر سے بچاتا ، حُبِّ جاہ (اپنی عزّت پسند کرنے)سے بچاتا ، رِیاکاری کی تباہ کاری  سے بچاتا ، عرشِ اِلٰہی کے سائے تلے جگہ دِلاتا اور گناہوں کی بخشش کرواتا ہے حتّٰی کہ فرشتوں کی بڑی جماعت کی دُعا اور فرشتو ں کی حفاظت حاصل کرنے کا سبب  بنتاہے ، جیساکہ

تنہائی میں عبادت کی فضیلت

                             تابعی بزرگ حضرت کَعْبُ الْاَحْبار رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : جس نے ایک رات بھی اللہ کریم کی ایسےعبادت کی کہ اسے کوئی جاننے والا نہ دیکھےتو وہ گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے اپنی رات سے(دن کی طرف) نکل جاتا ہے۔ ([1])

اَعمال کو پوشیدہ رکھنےکی فضیلت

مزیدفرماتےہیں : جسےیہ پسند ہوکہ فرشتوں کی ایک بڑی جماعت اس کے لئے دعائے مغفرت کرے ، اس کی حفاظت کرےاورغموں سے بے نیاز ہو جائے تو اسے چاہئے کہ جتنا ہو سکے گھر میں چھپ کر نماز پڑھے۔ ان کےلئے خوشخبری ہے جو اپنے


 

 



[1]    حلیۃ الاولیاء،کعب الاحبار،۵/۴۲۰، رقم:۷۵۹۰