Book Name:Nekiyaan Chupaeye

کاش!کوئی میڈیا کی اس جنگ میں عقائدِ اہلِ سُنّت کی حفاظت کاجھنڈااٹھائے ، فکر کی پاکیزگی اورعقائد و اعمال کی اصلاح کا جذبہ لے کر ایک خالص اسلامی چینل شروع کرے۔ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سےT.V  نکلوانا بہت مشکل ہے ، بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں تیزی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تاکہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے ، بالکل اِسی طرح T.V ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔ جب اِس شُعبے کے مُتَعَلِّق معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا!اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں ، گانوں ، باجوں ، موسیقی کی دُھنوں اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے 100 فیصدی اسلامی معلومات فراہم  کرنا ممکن ہےتو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خوب کوشش کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹ھ بمطابق ستمبر 2008ء سے مَدَنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا ، لوگوں کے گھر  کا ماحول پیار و مَحَبَّت میں تبدیل ہو گیا ، مَدَنی چینل کی وجہ سے لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہی ہونے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز نتائج آنے لگے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ  کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ