Share this link via
Personality Websites!
اُس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔
(کنزالعمال ، کتاب الصلاۃ ، باب الاول فی فضل الصلوۃ ، ۴ / ۱۲۵ ، جز : ۷ ، حدیث : ۱۹۰۱۵)
مزید4فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنیے اورسمجھئے ، چنانچہ
(1) آدمی کا ایسی جگہ نفل پڑھنا جہاں لوگ اُسے نہ دیکھتے ہوں ، لوگوں کے سامنے ادا کی جانے والی 25 نمازوں کے برابر ہے۔ (کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، باب الاخلاص ، ۲ / ۱۲ ، جز : ۳ ، حدیث : ۵۲۶۳)
(2) چھپ کرکیاجانےوالاصَدَقہ ربّ کریم کےغضب کو بجھاتاہے۔ (معجم کبیر ، ۸ / ۲۶۱ ، حدیث : ۸۰۱۴)
(3) چھپ کرکیاجانےوالاعمل اعلانیہ عمل سے 70 گُناافضل ہے۔ (فردوس الاخبار ، ۳ / ۱۲۹حدیث : ۴۳۴۸)
(4) چھپ کرکیاجانےوالاعمل اعلانیہ عمل سےافضل ہے ۔ (فردوس الاخبار ، ۲ / ۳۴۷ ، حدیث : ۳۵۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارےپیارےاسلامی بھائیو!یادرکھئے!نیکیاں چھپانے کا مقصد نیکیوں کو ضائع ہونے سے بچاناہے ، کیونکہ نفس و شیطان انسان کےکُھلے دُشمن ہیں۔ نفس و شیطان انسان کو نیکیاں کرنےسے روکتے ہیں اوراگر اِنسان ہمت کرکے نیکی کر لے تو نفس و شیطان انسان کے دل میں نیکیوں کے اِظہار کی خواہش پیدا کرتے ہیں تاکہ بندہ اپنے نیک اعمال بتاکر اپنی نمازیں ، تلاوت ، ذِکر اذکار ، صدقہ وخیرات وغیرہ وغیرہ بتاکر نیک نامی کی تعریف سُنے ، تکبّر اور حُبِ جاہ(یعنی اپنی عزّت کو پسند کرنے) اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami