Book Name:Aslaf Ki Sharm o Haya Kay Waqiyat

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ کبھی بھی اُوپر نہ دیکھوں گا

حضرت سیِّدُنا مَجمَع رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے ایک مرتبہ اوپر کی طرف دیکھا تو ایک چھت پر موجود کسی عورت پر نظر پڑ گئی۔ فوراً  نِگاہ جُھکا لی اوراِس قَدَر شرمندہ ہوئے کہ عہد کر لیا آئندہ کبھی بھی اُوپر نہ دیکھوں گا۔ (احیاء العلوم ، ۵ / ۱۴۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!شرم و حیا بہت پیارا وصف ہے ، مگربدقسمتی کے ساتھ آج کے دور میں گناہوں کے نِت نئے اندازنےگویا غیرت کا جنازہ نکال دِیا ہے۔ شرم و حیا کی چادرتار تار ہوتی چلی جا رہی ہے ، موبائل ، انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا(Social Media)کے ذریعے نہ جانے کس کس غیرشرعی اندازسے ایک دُوسرے سے روابط قائم کرکےآخرت کی بربادی کا سامان اکٹھا کیا جارہا ہے۔ جی ہاں!اب نوبت صرف ایک دُوسرے سے بات کرنے تک نہیں بلکہ ایک دُوسرے کوتصویریں بھیجی جاتی ہیں ، اب تو معاذاللہ کئی موقعوں مثلاً عیدِ سعید پرتو کبھی جشنِ آزادی کے نام پر ، کبھی بچے کی سالگرہ کے نام پر اہتمام کے ساتھ گانے باجے سُنے جاتے ہیں ، گویا بے شرمی و بے حیائی عُروج پر ہوتی ہے ، معاذَاللہ  بے پردہ عورتیں بن سنورکردعوتِ نظارہ پیش کر رہی ہوتی ہیں۔ اب تو سفر چاہے بس میں ہویاٹرین میں ، کوچ میں ہو یا ہوائی جہاز میں ، ہرجگہ بے شرمی و بے حیائی کے مناظرسے اپنے آپ کو بچانا اِنتہائی دُشوار ہو گیا ہے۔ اللہ  پاک ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے ، زبان ، آنکھ ، کان اورجسم کے دیگراعضاء کی گناہوں سے حفاظت نصیب فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد