Book Name:Aslaf Ki Sharm o Haya Kay Waqiyat

نیک عمل نمبر9 اور11 کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نےسُنا  کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ آنکھوں کی حفاظت کے معاملے میں کس قدر حساس(Sensitive) طبیعت کے مالک ہیں کہ اپنی آمد کے استقبال کے لئے آنے کی خواہش رکھنے والے عاشقانِ رسول کو ائیر پورٹ کے حیا سوز ماحول کے پیشِ نظر اپنی روانگی سے قبل ہی ائیر پورٹ نہ آنے کی ترغیب ارشاد فرمائی بلکہ نہ آنے کی وجہ  بھی بتادی کہ اس مَقام پر بدنگاہی سے بچنا انتہائی دُشوار ہوتاہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اسلافِ کرام  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے آپ کو شرم و حیا کا پیکر بنائیں ، گھر اور باہراپنی نگاہوں کو گناہوں بھرے ماحول سے بچائیں اور اس عمل پر استقامت پانے کے لیے 72 نیک اعمال نامی رسالے سے روزانہ  اپنا جائزہ لینے کی عادت بنائیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 72نیک اعمال نامی رسالے میں دو نیک اعمال ایسے ہیں کہ اگر ہم ان پر پابندی سے عمل کرنا شروع کردیں تو ہمیں آنکھوں کو گناہوں  سے بچانے  میں کامیابی نصیب ہوجائے گی ۔ آئیے!ان دو نیک اعمال کے بارے میں سنئے اور  ان پرعمل کی   نِیَّت  بھی کیجیے ، چنانچہ

نیک عمل نمبر9 ہے : کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں(یعنی بدنگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اور ویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے) سے بچایا؟

نیک عمل نمبر11 ہے : راستے میں چلتے ہوئے یا کار یا بس وغیرہ میں سفر کے دوران خود کو فضول نگاہی سے بچاتے ہوئے کیا آج آپ نے نگاہیں نیچی رکھیں؟اور بِلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا؟(زہے نصیب!کسی سے بات کرتے وقت سامنے والے کے چہرے پر بِلاضرورت مسلسل نظر جمی رہنے