Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے اورہمیں ان نعمتوں سے حصہ عطافرمائے آئیےجس جنت میں یہ نعمتیں ہیں اس کی قسمیں سنتے ہیں کہ جنتیں کتنی ہیں

آٹھ جنتوں کے اَسماء :

                              حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا سے ایک روایت یہ ہے کہ جنتیں آٹھ (8) ہیں اورا ن کے نام یہ ہیں (1) دارُ الجلال۔ (2) دارُ القرار ۔ (3) دارُ السّلام۔ (4) جنتِ عدن۔ (5) جنتِ مأویٰ۔ (6) جنتِ خُلد۔ (7) جنتِ فِردَوس۔ (8)جنتِ نعیم۔ [1]

جنتِ عدن اور اس کی نعمتیں :

اللہ پاک نے جنتِ عدن کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا ، اس کی ایک اینٹ سفید موتی کی ، ایک سرخ یاقُوت کی اور ایک سبز زبرجد کی ہے ، مُشک کا گارا ہے ، اس کی گھاس زعفران کی ہے ، موتی کی کنکریاں اور عنبر کی مٹی ہے۔ [2] اور ایک روایت کے مطابق’’جب اللہ پاک نے جنتِ عد ن کو پیدا فرمایا تو اس میں وہ چیزیں پیدا فرمائیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سُنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا۔ پھراللہ پاک نے جنتِ عدن سے فرمایا ’’ مجھ سے کلام کر۔ اس نے کہا ’’ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ‘‘بیشک ایمان والے کامیاب ہوگئے۔[3]

جنت کی سب سے بڑی نعمت

                             جنت کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت یہ ہوگی کہ اللہ پاک جنتیوں سے


 

 



[1]    روح البیان ، الصف ، تحت الآية : ۱۲ ، ۹ / ۵۰۸

[2]       ابن ابی دنیا ، صفة الجنة ، ۶ / ۳۱۹ ، الحدیث : ۲۰

[3]       معجم الاوسط ، باب الالف ، من اسمہ احمد ، ۱ / ۲۱۵ ، الحدیث : ۷۳۸