Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

رضا کی خاطر اچھے اعمال کرنے والوں کے لیے اللہپاک نے مہمانی کا اِنْتِظام  جَنَّتُ الْفِرْدَوس  میں فرمایا ہے۔ [1]

حضرتِ سیِّدُناکَعبُ الْاحباررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا اِرشَادہے : ’’جنّتُ الفردوس خاص اُس شخص کےلیےہےجونیکی کا حکم دے او ربُرائی سے منع کرے۔ ‘‘ [2]

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آیت ِ کریمہ اورحدیثِ مبارکہ ہماری رہنمائی کرتی ہے جس جنت الفردوس کے سوال کرنےکا حکم پیارے آقا ، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایاہے وہ نیک اعمال کے بدلے میں ملے گی ، نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے میں ملے گی ۔

قربان جائیے میرے شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات پر جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو مقصد ہی  یہ دے دیا کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہےان شاءاللہ گویاخودبھی نیکی کرنی ہےاور دوسروں کو بھی نیک بنانا اور  گناہوں سے بچا کر اللہ کے راہ کی طرف لے جانا ہے اور یہی حدیثِ مبارکہ کامفہوم ہےکہ جنت الفردوس اس شخص کےلیےہےجونیکی کی دعوت دےاوربرائی سےمنع کرے۔ توآئیےدعوتِ اسلامی سےوابستہ ہوجائیےیہ آپ کو دنیا میں نیکی کے کاموں میں لگا کر آخرت میں  جنت الفردو س کامہمان  بنادے گی۔

جَنَّت کی دُعا :


 

 



[1]       تفسیرکبیر ، الکھف ، تحت الآية : ۱۰۷ ، ۷ / ۵۰۲ ، روح البیان ، الکهف ، تحت الآية : ۱۰۷ ، ۵ / ۳۰۵ ، ملخصاً

[2]       تنبیه المغترین ، ص ۲۳۶