Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat
بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن (Application) بنام “ رُوحانی علاج “ (Rohani ilaj)جاری کی گئی ہے ، اس ایپلی کیشن میں مختلف موضوعات پر 40 روحانی علاج بتائے گئے ہیں مثلاً (*)ایمان کی حفاظت کے لیے کونسا وظیفہ کیا جائے؟ (*)غُربت سے نجات کیسے حاصل ہو؟(*)بلاؤں سےحفاظت کیسےہو؟ (*)اولادِ صالح کےلیےکیاپڑھا جائے؟ (*)اولادِنرینہ کےلیےکیاوظیفہ ہے؟(*)دِل کازنگ کیسے دُور ہو؟ (*)اولاد فرماں برداربنے ، اس کے لیے کونساوظیفہ کیا جائے؟(*)وہ کونسا وظیفہ ہے کہ جس کی برکت سے جادُو اثرنہیں کرےگاوغیرہ۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ (App) انسٹال کر کے اوراد و وظائف کا خوب اِہتمام کیجئے اوراس کی برکتیں حاصل کیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ [1]
سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا
پیارے اسلامی بھائیو! آیئے!لباس پہننے کےمتعلق چند مَدَنی پھول سُنتے ہیں :
فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : *جِنّ کی آنکھوں اورلوگوں کے سِتْرکے درمیان