Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

گے۔ پورابیان مکمل توجہ کےساتھ سننےکی درخواست(Request) ہے۔

               اللہ پاک اپنے فضل وکرم سے ہمیں نعمتوں اور راحتوں والے گھریعنی جنت میں جگہ نصیب فرمائے۔ اٰمین

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! سب سے پہلےجنتی نعمتوں کے بیان کے بارے میں سنتے ہیں :

کم درجے والا جنّتی :

حضرتِ سَیِّدُ نا مُغِیر ہ بن شُعْبہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُسے رِو ایت ہے کہ مَالِک جَنّت ، مَحْبُوبِ رَبُّ الْعِزَّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایاکہ حضرتِ سَیِّدُنَا مو سیٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے جب اپنے ربّ  سے سب سے کم درجے والے جنّتی کے بارے میں سُوال کیا کہ اُس کی منزل کتنی بڑی ہوگی؟ تو اللہ پاک نے فرمایاکہ وہ شخص جَنّتیوں کے جَنّت میں داخل ہونے کے بعد آئے گا تو اُس سے کہا جائے گاکہ'' جَنَّت میں داخل ہوجا۔ وہ عر ض کر ے گا ، یا ر َ بّ ! کیسے داخل ہو جاؤں ؟حالانکہ لوگ اپنے مَحلّا ت میں چلے گئے اورانہوں نے اپنے مرتبوں اور منصبوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اللہ پاک فرمائے گاکہ کیا تم  اِس با ت  پر را ضی ہو کہ تمہیں جنت میں دنیا  کےکسی بادشاہ جتنی نعمتیں   دے دی جائیں ۔ ؟ وہ عر ض کر ے گا یا رب !میں را ضی ہوں۔ اللہ پاک اُس سے فرمائے گا ، تیرے لئے وہی ہے اور اُس کی مِثْل اوراُس کی مِثْل اور اُس کی مِثْل ، (رب رحیم کاکلام جاری تھاکہ)وہ پانچویں بارمیں بول اُٹھےگا اےمیرے رب! میں راضی  ہوں ۔ رب کریم فرمائے گا یہ