Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

اس کے ہوں ، ادنیٰ جَنّتی کے لئے 80ہزار خادم اور 72ہزاربیویاں ہوں گی۔ [1]

فرما کے شفاعت مِری اے شافعِ محشر!              دوزخ سے بچا کر مجھے جنت میں بسانا[2]

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جَنت کی نَہْرَیں

جَنّت میں چار دریا ہیں ایک پانی کا ، دوسرا دُودھ کا ، تیسرا شہد کا ، چوتھا شَراب کا ، پھر اِن سے نہریں نکل کرہر ایک کے مَکان میں جارہی ہیں ۔ وہاں کی نہریں زمین کھود کر نہیں بلکہ زمین کے اوپر رَوَاں ہیں ، نہروں کا ایک کنارہ موتی کا دُوسرا یاقُوت کا ہے اور اِن نہروں کی زمین خالِص مُشْک کی ہے۔ [3]

جنّتیوں کے لِباس نہ پُرانے ہوں گے نہ اُن کی جوانی فنا ہو گی۔ جَنّت میں نیندنہیں کہ نیند ایک قسم کی مَوت ہے اور جَنّت میں مَوت نہیں۔ جَنّتی جب جَنّت میں جائیں گے ہر ایک اپنے اَعْمال کی مِقْدار سے مرتبہ پائے گا اور اُس کے فضل کی حد نہیں۔ پھر اُنہیں دُنیا کے ایک ہفتہ کی مِقْدار کے بعد اِجازت دی جائے گی کہ اپنے پَرْوَرْدْگَارجَلَّ جَلَالُہ کی زِیَارَتْ کریں ، عرشِ الٰہی ظاہر ہو گا اوراللہ پاک جَنّت کے باغوں میں سے ایک باغ میں تجلّی فرمائےگااوراُن جَنّتیوں کےلیےمِنبربِچھائےجائیں گے ، نُورکے منبر ، مَوتی کےمنبر ، یاقوت کےمنبر ، زَبرجَدکےمنبر ، سونےکےمنبر ، چاندی کےمنبر اور جنتیوں میں سب


 

 



[1]       بہارِ شریعت ، حصہ۱ ، ص ، ۷۹ ، ۸۴ ، بتغیر قلیل

[2]     وسائلِ بخشش مُرمم ، ص۳۵۴

[3]       الترغیب والترہیب ، کتاب صفة  الجنة والنار ، فصل فی انهار الجنة ، الحدیث۳۵ / ۵۷۳۴ ، ج۴ ، ص ۳۱۵