Jannat Ki Sab Say Bari Namat

Book Name:Jannat Ki Sab Say Bari Namat

سے کم درجے والے   مُشک و کافور کے ٹیلے پر بیٹھے گا اور اُن میں ادنیٰ کوئی نہیں کہ ہر ایک جنتی اپنے گمان میں کرسی والے کو اپنے سے بڑا گمان نہیں کریں گے اوراللہ پاک َکا دیدار ایساصاف ہو گا جیسے سورج اور چودھویں رات کے چاند کو ہر ایک اپنی اپنی جگہ سے دیکھتا ہے کہ ایک کا دیکھنا دوسرے کے لیے رُکاوٹ نہیں اوراللہ پاک ہر ایک پرتَجَلّی فرمائے گاان میں سے کسی کو فرمائے گا : اے فُلاں بِن فُلاں! تجھے یاد ہے ، جِس دن تُو نے ایسا ایسا کیا تھا؟اُسے دُنیا کےبعض  گُناہ یاد دِلائے گا ، بندہ عرض کرےگا : یا ربّ! کیا تُونے مجھے بخش نہ دیا؟ فرمائے گا : ہاں! میری مَغْفِرَت کی  گشادگی ہی کی وجہ سے تُو اِس مرتبے کو پہنچا ، وہ سب اِسی حالت میں ہونگے کہ بادل چھائے گا اور اُن پرایسی خُوشبُوبرَسَائےگاکہ اُس جیسی خُوشبُولوگوں نےکبھی نہ پائی تھی اوراللہ پاک فرمائےگاکہ جاؤاُس کی طرف جومَیں نےتُمہارےلئےعزّت تَیّارکررکھی ہے ، جوچاہو لو ، پھرلوگ ایک بازار میں جائیں گےجِسے ملائکہ گھیرے ہوئے ہیں۔ اُس میں وہ چیزیں ہوں گی کہ اُن کی مِثل نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سُنی اور نہ ہی دلوں پر اُن کا خَطْرہ گُزرا۔ اُس میں سےجوچیزچاہیں گےاُن کے ساتھ کردی جائےگی اور خریدو فروخت نہ ہو گی ، جَنّتی اُس بازار میں ایک دوسرے سے ملیں گے۔ چھوٹے مرتبے والا بڑے مرتبے والے کو دیکھے گا اُس کا لِبَاس پسند کرےگا ، ابھی گفتگو ختم بھی نہ ہو گی کہ خیال کرےگا کہ میرا لِبَاس اِس سے اچھا ہے اور یہ اِس وجہ سے ہے کہ جَنّت میں کسی کے لیے غم نہیں۔ پھر وہاں سے اپنے اپنے مکانوں کو واپس آئیں گے۔ اُن کی بیویاں استقبال کریں گی ، مبارکباد دے کر کہیں گی کہ آپ واپسی پر اس قدر حسیں ہوکر پلٹے ہیں کہ ہمارے پاس سے جانے پر ایسے حسیں نہ تھے ، جواب