Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ۲۱ ، الاحزاب : ۲۱)
ترجَمۂ کنز ُالعرفان : بیشک تمہارے لئے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ موجود ہے
مشہور مُفَسِّرِ قرآن حضرت مفتی احمدیار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس آیتِ مبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : معلوم ہوا!کامیاب زندگی وہی ہے جو اُن کے نقشِ قدم پر ہو ، اگر ہمارا جینا ، مرنا ، سونا ، جاگنا ، حُضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے نقشِ قدم پر ہوجائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں۔ (نور العرفان ، پ۲۱ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۲۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ اُٹھنےبیٹھنے ، چلنے پھرنے ، سونے جاگنے ، کھانے پینے اور گفتگو کرنے میں پیارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کو اپناتے ہیں تو ربِّ کریم کی رحمتیں اُن پر چھما چھم برستی ہیں ، کیونکہ * سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کو ربِّ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے۔ * اُن کا شمار ربِّ کریم کے پسندیدہ بندوں میں ہوتاہے۔ * اُنہیں خوفِ خدا نصیب ہوتا ہے۔ * فکرِآخرت کی سوچ ملتی ہے۔ * حقیقی محبتِ رسول نصیب ہوتی ہے۔ * کئی شہیدوں کا اَجْر و ثواب حاصل ہوتاہے۔ * دونوں جہاں میں کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔ * پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاقُرب حاصل ہوتا ہے۔
آئیے !سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بڑھانے کےلئے ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ