Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen
رسولِ خدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سوتے وقت اپنا سیدھا ہاتھ مبارَک گال مبارَک کے نیچے رکھتے([1]) اور یہ دُعا پڑھتے : اَللّٰهُمَّ بِاِسْمِكَ اَمُوْتُ وَاَحْيَا یعنی اے اللہ پاک میں تیرے نام کے ساتھ ہی مَرتا اور جیتا(یعنی سوتا اور جاگتا) ہوں۔ جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِي اَحْيَانَابَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْر یعنی شکر ہے اللہ پاک کا جس نے ہمیں مَر جانے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھنا ہے۔ ([2])
نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پانی تین(3) سانس میں پیتے۔ ([3])
نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خوشبو پسند تھی۔ ([4]) خوشبو کا تحفہ رَد نہ فرماتے۔ ([5]) مشک و عنبر خوشبو استعمال فرماتے۔ ([6])