Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس تَحَفُّظِ اَوراقِ  مُقَدَّسَہ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!زبان کو فُضولیات سے بچانے اور اِس کا جائز استعمال یقینی بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو اپنالیجئے اور خدمتِ دین کے لئے  دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 108 سے زائد شعبہ جات میں خدمتِ دین کر رہی ہے۔ اِنہی میں سے ایک “ مجلسِ تَحَفُّظِ اَوراقِ  مُقَدَّسَہ بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں جہاں اَوراقِ مُقَدَّسہ کے ادب اور  تعظیم  کا دَرْس دیاجاتا ہے وہیں مُقَدَّس اَوراق کی حفاظت کو یقینی بنانے ، اِن کا تَقَدُّس پامال  نہ ہونے اوراِنہیں بے ادبیوں سے بچانے کےجذبے کےتحت مجلس تَحَفُّظِ اَوراقِ  مُقَدَّسَہ قائم  کی گئی ہے۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں(مثلاً عُلَمائے دین ، اَئمّۂ کرام ، مسجد کمیٹیوں ، تاجروں اور دُکانداروں وغیرہ) کے تعاون سے مختلف مقامات پراَوراقِ  مُقَدَّسَہ کی حفاظت کے لیےڈبے(Box)یا بوریوں وغیرہ  رکھی جاتی ہیں ، جنہیں  شرعی و تنظیمی اُصولوں کے مطابق دفن ، ٹھنڈا یامحفوظ کیاجاتاہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیٹھنے کی چند سنتیں وآداب

اے عاشقانِ رسول! آئیے!مکتبۃ المدینہ کی کتاب “ سُنّتیں اور آداب “ سے بیٹھنے کی چند سنتیں اور آداب سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ * سُرین زمین پر رکھیں ، دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر