Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen

کے دونوں ہاتھوں سے گھیر لیں اور ایک ہاتھ سےدوسرے کو پکڑ لیں ، اس طرح بیٹھنا سنت ہے(لیکن اِس دوران گھٹنوں پر کوئی چادروغیرہ اوڑھ لینا بہتر ہے۔ )(مرآۃالمناجیح ، ۶ / ۳۷۸ ملخصاً)* چار زانو(یعنی پالتی مار کر) بیٹھنا بھی نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ثابت ہے۔ * جہاں کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں ہو وہاں نہ بیٹھیں۔ رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رُخصت ہوجائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اُسے چاہئے کہ وہاں سے اُٹھ جائے۔ (ابوداؤد ، کتاب الادب ، باب فی الجلوس بین الظل و الشمس ، ۴ / ۳۳۸ ، حدیث : ۴۸۲۱)

( اعلان : )

                             بیٹھنے کی بقیہ سنتیں و آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بزرگوں نے فرمایا : جو شخص  ہر شبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرود شریف کو پابندی