Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen

کے لیے عام تھے۔ * آپ کی مجلس میں کسی سے بھُول ہوجاتی تو نہ اُس کو شہرت دی جاتی نہ ہی اُس کا مذاق اُڑایا جاتا۔ * آپ کی نگاہیں حیا سے جھکی رہتیں۔ *  اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے بدلہ نہ لیتے۔ *  بُرائی کا بدلہ بُرائی سے دینے کے بجائے معاف فرمادیا کرتے۔ *  نہ کسی کی بات کو کاٹتے نہ ہی بیچ میں بولتے۔ *  سخت گفتگو نہ فرماتے۔ *  کسی کا عیب تلاش نہ کرتے۔ *  صِرْف وہی بات کرتے جو (آپ کے حق میں)باعثِ ثواب ہو۔ *  مسافر یا اجنبی آدمی کے سخت کلامی بھرے سُوال پر بھی صبر فرماتے۔ *  کسی کی بات نہ کاٹتے ، البتہ اگر کوئی حد سے تجاوز کرنے لگتا تو اُس کو منع فرماتے یا وہاں سے اُٹھ جاتے۔ * کبھی قَہْقَہَہنہ لگاتے(قَہْقَہَہ یعنی اتنی آواز سے  ہنسنا کہ دوسرے لوگ ہوں تو سُن لیں)۔ * صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فرماتے ہیں : رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ (موقع کی مناسبت سے) سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے۔ * حضرت عبدُاللہ بن حارث رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔           (احترامِ مسلم ، ص۲۷ ، ۲۸ ملتقطاًوملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام “ ہفتہ وار مدنی حلقہ “

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!سُنّتوں کو اپنانے اورنیکیوں کاجذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور اپنا کچھ نہ کچھ وقت نکال کر ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے ، ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام “ ہفتہ وار مدنی حلقہ “ بھی ہے۔ جس کے ذریعے مختلف زبان بولنے والوں کیلئے شہر سطح پر یہ حلقے لگائے