Book Name:Piyaray Aaqa Ki Piyari Adayen

جاتے ہیں ، چھوٹے شہروں میں یا ایسے مقامات جہاں کسی وجہ سے ہفتہ وار اجتماع ابھی شروع نہیں ہو پایا   وہاں ہفتہ وار مدنی حلقہ یا مسجد اجتماع ہوتا ہے۔ ہفتہ وار مدنی حلقے کے شیڈول میں تلاوت ، نعت شریف ، سنتوں بھرا بیان ، دعا اور درود و سلام شامل  ہے۔ کسی بھی شہر / علاقے میں ایک سے زائد ہفتہ وار مَدَنی حلقے الگ الگ دنوں اور مختلف مقامات پر لگائے جا سکتے ہیں۔ آپ بھی دینی کاموں میں ترقی کیلئے عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے۔ آئیے! ترغیب کیلئے ایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

رحمتوں  کی برسات

               پاکستان کے رہائشی اسلامی بھائی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے پہلے  گناہوں  کی اندھیری وادیوں  میں  بھٹک رہےتھے۔ دنیا کی رنگینیوں  میں  ایسے گُم تھے کہ نہ نمازوں  کا ہوش تھا اور نہ قبر وآخرت کی کوئی فکر۔ بس دنیا ہی حاصل کرنا زندگی کا مقصد بن چکا تھا۔ یوں  زندگی کے قیمتی لمحات دنیاپانے کی خاطر ضائع ہورہے تھے۔ اللہ پاک عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے اور اِسے ترقی عطا فرمائے کیونکہ اس تحریک کی بَرَکت سے لاکھوں  لاکھ مسلمان نیکی کے راستے پر آگئے ہیں۔ ہواکچھ یوں کہ ایک دن اللہپاک کی دی ہوئی توفیق سے نماز پڑھنے کے لیے اُنہیں مسجد میں  جانا ہوا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں  ہونے والے مَدَنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت)میں  بیٹھنے کی سعادت مل گئی۔ درس بہت اچھا لگا ، آخر میں  ہفتہ وار سنّتوں  بھرے  اجتماع کی تر غیب دلائی گئی ، انہوں  نے بھی اجتماع میں  شرکت کی نِیَّت کر لی اور مقررہ وقْت پر سنتوں  بھرے اجتماع میں  پہنچ گئے۔ جہاں پرایک نیا ہی جہان آباد تھا ، ہر طرف سنتوں  کی بہاریں  تھی ،