Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

       اےعاشقان اولیاء!حضرت عبداللہ بن مبارکرَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ كےاس واقعے میں ہمارے لیےنصیحت کےمدنی پھول بھی ہیں اورکتنے پیارے اندازسے ہماری رہنمائی بھی کی جارہی ہے کہ ہم اپنا مالاللہپاک کی راہ میں کس اندازسےخرچ کریں  تاکہ ثواب بھی ملے اور اُمّتِ مُسلمہ کی خیرخواہی بھی ہو۔

       کسی کےعالمِ دِین ، مُفتیِ اسلامبننےمیں اگرہمارامالی حصّہ بھی شامل ہوجائے تواس کےفوائدکثیربھی ہیں اور بہت دیر تک رہنےوالےبھی ہیں۔ بلکہ اگر اسےثوابِ جاریہکہا جائے توبھی دُرست ہوگا۔ غور کیجئے!بالفرض ہمارے دیئے ہوئے مال سے ایک عالمِ دین بن گیا تو ان کے عالم بننے کا ثواب ہمیں ملےگا ، وہ تیار ہونے والے عالم جس جس کو علمِ دِین سکھائیں گے ، پڑھائیں گے ، اس کا ثواب بھی ہمیں ملے گا ، جو اِن سے سُن کر عمل کرے گا ، اس کا ثواب بھی ہمیں ملے گا۔ وہ آگے جس جس کو بتائے گا اس کا ثواب بھی ہمیں ملےگا ، اَلْغَرَض !اللہ نے چاہا توپھر ہمارے لیے ثواب کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگا۔ معلوم ہوا کہ دِین کیلئے علماء پرخرچ کرنے کا ثواب بھی بہت زیادہ ہےاور اس کے فوائد بھی زیادہ ہیں۔

دعوتِ اسلامی کےدو اہم شعبہ جات

                             اَلْحَمْدُ للہِ!عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی بزرگان ِدِین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دِینِ  متین کی خدمت کے لئے 108سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہے ۔ جن میں جامعۃ المدینہ  اور مدرسۃ المدینہ  دو اہم شعبہ جات