Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

حاصل کی۔ سلطان عالمگیرکوحدیثِ رسول سے بھی معرفت کا شرف حاصل تھا ۔ سلطان عالمگیر کو فِقْہ میں بھی کمال درجے کی مہارت تھی۔ سلطان عالمگیر کی علم دوستی اورفِقْہسے محبت کا منہ بولتا ثبوت فقہِ حنفی کا مستند مجموعہ “ فتاویٰ عالمگیری “ ہے۔ جو عرب ممالک میں “ اَلْفَتَاویٰ الْہِنْدِیَّۃکے نام سے مشہور ہے۔ فقہِ حنفی کے جُزْئیات کا یہ عظیمُ الشَّان مجموعہ سلطان عالمگیر نے ہی تیار کروایا  اور اس پر آنے والے جملہ اخراجات کا ذِمّہ اٹھایا۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی  کام ”مسجد درس“

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو! ہمیں بھی علما ، دِینی مدارس اور جامعات کی خدمت کرنی چاہیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی آج کے دور میں سینکڑوں جامعات المدینہ اور ہزاروں مدارس المدینہ کے ذریعے دِین کی خدمت کر رہی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کےساتھ تعاون فرمائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ  ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے ۔

       امیرِ اہلِ سنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سےروزانہ کم ازکم2گھنٹے مدنی کاموں (مثلاً نیکی کی دعوت کوعام کرنے ، بے نمازیوں کو نمازکی دعوت دینے وغیرہ)کےلیےدینےکی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے ، یقیناً جو جتنا زِیادہ وقت دے گا ، اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔  اِنْ شَاۤءَ اللہ

ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کاممسجد درسبھی