Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

اور ان کےفیضان سے مالا مال ہونے والے امام اہلِ سنت ، اعلی حضرت امام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ طالب علموں اور علماء سے  محبت فرماتے تھے  بلکہ آپ کی عادتِ مُبارکہ بھی  یہی تھی کہ آپ علمِ دین حاصل کرنے والے طالبعلموں پر خوب خرچ فرماتے اور خوش ہوتے ۔ آپ طلبہ پر بہت شفیق وکریم تھے ، خوشیوں کے موقع پر ، عید کےدنوں میں ان کے لئے نئے نئے کپڑے بنواتےاور طرح طرح کے کھانے بنوا کر کھلاتے ، عرب طلبہ کے لئے عربی کھانا ، روسی طلبہ کے لئے روسی کھانا ، بنگالی طلبہ کے لئے بنگالی کھاناالغرض جن طلبہ کو جو کھانا مرغوب(پسند )ہوتا وہ پکوا کر اس کو کھلاتے اور خوش ہوتے۔

(فیضانِ اعلی حضرت ، ص۱۸۷ملخصا)  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو! ہم دینی طلباء اور علماء کی  خدمت کرنے والے بُزرگانِ دین  کے واقعات سُن  رہے تھے ، علم اور علماء کی قدر کرنے والوں میں حضرت عمر بن عبدالعزیز  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہجیسی عظیم ہستی بھی شامل ہیں ، آئیے !آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی علم اور علماء سے محبت اور ان کی خدمت کے حوالے سے سنتے ہیں : چنانچہ  

علم کے قدردان

       حضرتِ سیِّدناعمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنہ صرف خود زبردست عالم تھے ، بلکہ علم اور علماء کے قَدَر دان بھی تھےاور ان کی خدمت بھی کرتے تھے ، چنانچِہ