Book Name:Hazrt e Abduallah Bin Mubbarak Or Ulama ki Khidmat

  ہیں ، دعوتِ اسلامی کےجامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ میں جہاں فیضانِ قرآن اورعلمِ دِین عام ہورہاہے ، وہیںاَلْحَمْدُلِلّٰہ!پڑھنےوالوں کے ذریعے بے نمازیوں تک نمازکی دعوت پہنچ رہی ہے ، قرآنِ پاک کی تعلیم سے ناواقف لوگوں میں محبتِ قرآن عام کی جارہی ہے ، قرآن سیکھنےسکھانےکاجذبہ دیاجارہاہے۔ یہ اُمّت کےرہنماکبھی امامت کےمُصلّےکےذریعےتو کبھی منبرکےذریعے ، کبھی تدریس کے منصب پرفائزرہ کرتوکبھی تصنیف کےمیدان میں اپنےقلم کےذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنےمیں مصروف ہیں ، ایسےاِدارےکے ساتھ تعاون کرنا گویا اپنے معاشرے میں دِینی نظام کی ترقی اورمضبوطی کاضامن ہے۔

       اے عاشقانِ رسول!آئیے!میں آپ کو بتا تاہوں کہ آپ کی دعوتِ اسلامی کے ان2شعبہ جات “ جامعات المدینہ اورمدارس المدینہ کے ذریعے ملک وبیرونِ ملک فیضانِ علمِ دِین اورفیضانِ قرآن کیساعام ہورہاہے ، جی ہاں!آپ اگرتوجہ کے ساتھ سُنیں گے توآپ کا دل خوش ہو جائے گااوراللہ نے چاہاتویہ ذہن بنے گاکہ اِس اتنے بڑے کام میں مجھے بھی ضرورحصہ شامل کرناچاہئے ، میں اب تک کیوں محروم ہوں ، یہ بھی ذہن بنائیے!کہ اگرمیں خودذاتی طور پراتنامالی تعاون تونہیں کرسکتا لیکن ثوابِ جاریہ کمانے کی حِرص  میں اپنے قریبی رشتہ داروں کو ، دوست احباب کو اوردیگر جاننے والوں کودعوتِ اسلامی کے بالخصوص ان 2شعبہ جات کے ساتھ بھرپورمالی تعاون کرنے کی درخواست