Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Naseehat

نعمتوں میں اضافہ:

          اللہ پاک تمہیں کسی نعمت سے نوازے اور تم اس پر ہمیشگی چاہوتو اس پر زیادہ سے زیادہ شکر بجالاؤ کیونکہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ  (پ۱۳ ، ابراہیم  : ۷)

ترجمۂ کنز الایمان:اگر احسان مانوگے تو میں تمہیں اور دوں گا۔

رزق میں برکت:

       اگر تمہیں رزق میں تاخیر محسوس ہو تواِسْتِغْفَار کی کثرت کرو کہاللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ(۱۰) یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ(۱۱) وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ(۱۲) (پ٢٩ ، نوح  : ۱۰-۱۲)                                                           

ترجمۂ کنز الایمان:تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بےشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے تم پر شرّاٹے کا مینہ(موسلادھار بارش) بھیجے گا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے باغ بنادے گااور تمہارے لئے نہریں بنائے گا۔

کُشادگی کی چابی

       اے سُفیان! اگر کسی بادشاہ کی طرف سے تمہیں غم وتکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو یا کوئی اور پریشانی لاحق  ہو تو ’’لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہ‘‘کی کثرت کرو کہ یہ کشادگی کی چابی اور جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔

       حضرتِ سیِّدُناسفیان ثَوری   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے اپنے ہاتھ سے حلقہ بناتے ہوئے کہا : تین باتیں ہیں اور کیا ہی بہترین باتیں ہیں۔ حضرتِ سیِّدُناامام جعفرصادق   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نےفرمایا : ’’اللہ کی قسم!ابوعبداللہ نے انہیں سمجھ لیا اور اللہ پاک انہیں اس سے فائدہ پہنچائے گا۔ ‘‘

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا  کرتے رہا کریں ، توبہ واِسْتِغْفَاربھی کرتے رہا کریں اور لاحول شریف کو بھی وقتا ًفوقتاً پڑھتے رہا کریں۔ اس کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر ہم شجرہ شریف کے اوراد  روزانہ پڑھنے والے بن جائیں تو اس میں کئی اِسْتِغْفَار پڑھنے کی سعادت ملے گی بلکہ لاحول شریف بھی روزانہ پڑھنے کی سعادت ملے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

قرآن ٹیچر ایپ کا تعارف

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ آپ کی پیاری تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغِ دین کیلئے 107سے زائد شعبہ جات کے ذریعے کوشش کر رہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ آئی ٹی نے “ Quran Teacher “ کے نام سے موبائل ایپلی کیشن لاؤنچ کی ہے۔ جس کے