Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Naseehat

اِنْ شَاۤءَ اللہ

ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کاممسجد درسبھی ہے۔ ٭ “ مسجددرس “ سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭ “ مسجددرس “ سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ٭ “ مسجددرس “ سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ “ مسجد درس “ کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہے۔ چنانچہ ،

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی : بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ، میں بھلائی سیکھنےاورسکھانےوالوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ (حلیۃ الاولیاء ، کعب الاحبار ، ۶ / ۵ ، رقم : ۷۶۲۲)بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینےاورسُننے والوں کےتو وارے ہی نِیارے ہیں ، اِنْ شَآءَاللہاُن کی قبریں اَندرسےجگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔ آئیے!بطورِترغیب “ مسجد درس “ کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ، چنانچہ

مدنی بہار

تحصیل بھلوال(پنجاب ، پاکستان) کےمقیم ایک اسلامی بھائی  مسجد درس میں شریک ہوئے ، جس کی برکت سے ہفتہ واراجتماع میں شرکت کا ذہن بنا ، سُنتوں بھرے اجتماع میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی کابیان پھر ذِکْرُ اللہ اورآخر میں  رقت انگیز دعانے توان  کےدل کی دنیاہی بدل دی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! انہوں نےسچے دل سےتوبہ کی اور سُنّتوں بھری زندگی بسرکرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ  ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

ہے تجھ سے دعا ربِّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘          مسجِد مسجِد گھر گھر پڑھ کر ، اسلامی بھائی سناتا رہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم ، ص۴۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

علم وحکمت کے موتی

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم حضرت امام جعفر صادق   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی نصیحتوں سے متعلق سن رہے تھے۔ آئیے! حضرت امام جعفر صادق   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی علم و حکمت سے لبریز  مزید کچھ نصیحتیں سنتے ہیں :

       حضرتِ سیِّدُناامام مالک بن انسرَحْمَۃُ اللہِ   عَلَیْہبیان کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثوری   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے حضرتِ سیِّدُناامام جعفرصادق   رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   سے عرض کی : میں اس وقت تک نہیں اٹھوں گا جب تک آپ مجھے کوئی نصیحت نہ فرمائیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ   عَلَیْہ نے فرمایا : اے سُفیان! میں آپ سے گفتگو کرتا ہوں لیکن زیادہ گفتگوآپ کے لئے اچھی نہیں(تین باتیں یاد رکھنا اور ان پر عمل کرنا):