Book Name:Nekiyan Chupayye

راستے میں کسی کو دے دیتے،مغرب کے بعد گھر آکر کھانا کھا لیا کرتے۔([1])

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اپنے نیک اعمال،روزوں اورصدقہ وخیرات کو پوشیدہ رکھنے کےمتعلق حضرت عیسیٰ روحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کااِرشادہے:جب تم میں سے کسی ایک کاروزہ ہوتو وہ اپنے سر اور داڑھی میں تیل لگائے اور ہونٹوں پربھی ہاتھ پھیرے تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ یہ روزہ دار ہے اور جب دائیں ہاتھ سے دے تو بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو اور جب نماز پڑھے تو اپنے دروازے پر پَر دہ ڈال دے۔([2])

مِرا ہر عمل بس تِرے واسطے ہو                    کر اِخلاص ایسا عطا یا الٰہی

رِیا کاریوں سے سیاہ کاریوں سے                    بچا یا الٰہی بچا یا الٰہی

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)

      اے عاشقانِ رسول!دیکھا آپ نےکہ  نیکیوں کوجو چھپا سکتاہو،اُسے چھپانا چاہئے کیونکہ پوشیدہ عمل افضل ہے۔پوشیدہ عمل،اعلانیہ عمل سےستّر(70)گنا فضیلت رکھتاہے۔تنہائی میں چھپ کر نوافل پڑھنا لوگوں کےسامنے پڑھنے سےافضل ہے، تنہائی میں چھپ کر 2نوافل پڑھنے والے کےلیےجہنّم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔ پوشیدہ عملاللہ پاک کے غضب کو بجھاتاہے،پوشیدہ عمل تکبر سے بچاتاہے،پوشیدہ عمل حُبِّ جاہ(اپنی عزّت پسند کرنے) سے بچاتاہے،پوشیدہ عمل رِیاکاری کی تباہ کاری  سے بچاتاہے،پوشیدہ عمل عرشِ اِلٰہی کے سائے تلے جگہ دِلائے گا۔پوشیدہ عمل گناہوں کی


 

 



[1] تاریخِ  بغداد ، داود  بن نصیر ،۸/۳۴۶

[2] احیاءُ العلوم،کتاب  ذم الجاہ  والریاء ،الشطر الثانی...الخ ، بیان  ذم الریاء ،۳/۳۶۱