Book Name:Nekiyan Chupayye
بخشش اور فرشتوں کی بڑی جماعت کی دُعا اور فرشتو ں کی حفاظت حاصل کرنے کا سبب بنتاہے۔جیساکہ
تابعی بزرگ حضرت کَعْبُ الْاَحْباررَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:جس نے ایک رات بھی اللہ کریم کی ایسےعبادت کی کہ اسے کوئی جاننے والا نہ دیکھےتو وہ گناہوں سے ایسے نکل گیا جیسے اپنی رات سے(دن کی طرف) نکل جاتا ہے۔([1])
اَعمال کو پوشیدہ رکھنےکی فضیلت
مزیدفرماتےہیں:جسےیہ پسند ہوکہ فرشتوں کی ایک بڑی جماعت اس کے لئے دعائے مغفرت کرے،اس کی حفاظت کرےاورغموں سے بے نیاز ہو جائے تو اسے چاہئے کہ جتنا ہو سکے گھر میں چھپ کر نماز پڑھے۔ان کےلئے خوشخبری ہے جو اپنے گھروں کو سجدہ گاہ بناتے ہیں۔مزیدفرماتےہیں:مسجدیں زمین پر متقی لوگوں کی رہائش گاہیں ہیں اور اللہ کریم اپنےفرشتوں کےسامنےاُن لوگوں پر فخرفرماتاہےجواپنی نماز، روزہ اورخیرات کو پوشیدہ رکھتے ہیں۔([2])
صدقہ وخیرات پوشیدہ طورپردینے والوں کی تعریف قرآن ِ کریم میں کی گئی۔چنانچہ پارہ 3سورۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر271میں خُدائے رحمٰن کا فرمانِ عالیشان ہے:
اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا هِیَۚ-وَ اِنْ تُخْفُوْهَا وَ تُؤْتُوْهَا الْفُقَرَآءَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْؕ-وَ یُكَفِّرُ