Share this link via
Personality Websites!
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے فرمایا:اے میرے بیٹے! تمہارے دُرُود نے مجھے (تمہاری جانب)مُتَوَجِّہ کیا۔صُبح اُٹھا تو مُصطَفٰے جانِ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بَرَکت سے سُوجن اور دَرد کا نام و نشان تک مِٹ چُکا تھا۔([1])
یہ مریض مر رہا ہے تِرے ہاتھ میں شِفاء ہے اے طبیب! جلد آنا مَدَنی مدینے والے
مجھے آفتوں نے گھیرا، ہے مصیبتوں کا ڈیرا یا نبی مدد کو آنا مدنی مدینے والے
(وسائلِ بخشش مرمَّم،ص۴۲۷-۴۲۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([2])
مسئلہ:نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔
٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم (Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami