Book Name:Nekiyan Chupayye

نبیِ محترم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہے:جس نےمیری سنّت سے مَحَبَّت کی اس نےمجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                    نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۴۹۱)

سونے جاگنےکی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!اَمیرِاَہلِ سنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے101مدنی پُھول“سےسونے جاگنےکی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:

 ٭سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئےتاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے، ٭ سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے:اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ ترجمہ: اے اللہ پاک! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا ہوں اور جیتا ہوں(یعنی سوتا اور جاگتا ہوں۔)([2]) ٭ عصر کے بعد نہ سوئیں عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اس کی عقل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو ملامت کرے۔([3]) ٭دوپہر کو قیلولہ( یعنی کچھ دیر لیٹنا)مستحب ہے۔([4])  حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں: غالِباً یہ ان لوگوں کے لیے ہوگا جو شب بیداری کرتے


 

 



[1] مشکاۃ،کتاب الایمان ،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/ ۵۵،حدیث: ۱۷۵

[2]  بخاری،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا اصبح،۴/۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵

[3] مسند ابی یعلیٰ،مسند عائشہ ،۴ /۲۷۸، حدیث:۴۸۹۷

[4] فتاویٰ ہندیۃ،کتاب الکراھیۃ،الباب الثلاثون فی المتفرقات،۵/۳۷۶