Book Name:Nekiyan Chupayye

خوب بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

نیکیاں چھپانے کا جذبہ  پیدا کرنے کےچندطریقے

       (1) نیکیاں چھپانے کا جذبہ  پیداکرنے کے لیے سچے دل سے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگِڑا کر دعا کیجئے، کیونکہ دعا کی برکت سے بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں۔ (2) نیکیاں چھپانے کاجذبہ پیدا کرنے کے لیے نیکیاں چھپانےکےفضائل کا مطالعہ کیجئے۔ (3)نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے نیکیاں ظاہرکرنےکے نقصانات کا مطالعہ کیجئے۔ (4) نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کے ایمان افروز واقعات کو بار بار پڑھئے۔(5) نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع اورمدنی مذاکرے میں پابندی سے شرکت کیجئے۔ (6) نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کیجئے۔ (7) نیکیاں چھپانے کا جذبہپیدا کرنے کے لیے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔(8) نیکیاں چھپانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیےعاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کیجئے۔(9)نیکیاں چھپانےکاجذبہ پیدا کرنے کے لیےمکتبۃ المدینہکا رسالہ نیکیاں چھپاؤکا مطالعہ کیجئے۔

"نیکیاں چھپاؤ"مکتبۃ المدینہ کاایک بہت ہی پیارا رِسالہ ہےجس میں نیکیاں چھپانے کے بارے میں آیاتِ کریمہ،احادیثِ مبارکہ،اللہکریم کے نیک بندوں کے واقعات ،