Book Name:Nekiyan Chupayye

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور120صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے101 مَدَنی پھول“اور ”163 مَدَنی پھول “ھدِيَّةً طلب کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تَرْبِیَت  کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفرکرنا بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروردگار

سُنّتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار

(وسائلِ بخشش مرمَّم،ص۶۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ایمان کی سلامتیہوگا۔ جس میں ہم سنیں گے کہ قرآن و حدیث میں ایمان پر ثابت قدم رہنے کی کس قدر تاکید بیان کی گئی ہے ،ایک مسلمان کو ایمان کی سلامتی  کے لئے کس قدر فکر مند رہنے کی ضرورت ہے، ہمارے بزرگانِ دین ایمان کی حفاظت کیلئے کیسے کُڑھتے تھے،نجاتِ اُخروی کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جائیں؟اس کے علاوہ بعض ایسے امور بھی بیان کیے جائیں گے  جو ایمان کے لئے نقصان دہ ہیں۔ لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خودآنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ