Book Name:Nekiyan Chupayye

مَعْصِيَةٌ   یعنی گناہ کا اِظہاربھی گناہ ہے۔([1])

رسولِ اکرم، نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکویہ اِرشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: میرے ہر اُمَّتی کو معاف کر دیا جائے گا سِوائے ان لوگوں کے جو گناہوں  کو ظاہرکرتے ہیں اور گناہ  ظاہر  کرنے کی یہ صورت ہے کہ  کوئی مرد رات کو کوئی(گناہ کا)کام کرے، پھر جب  صبح ہوتواللہ پاک نے اس کا پردہ رکھ لیا ہو،پھر وہ کہے (کسی کو بتائے) کہ اے فُلاں! میں نے گزشتہ  رات اِس اِس طرح کیا ہے حالانکہ اس نے اس حال میں رات گزاری تھی کہ اس کے ربِّ کریم نے اس کا پردہ رکھا ہوا تھا اورصبح کو وہ اللہ پاک کے رکھے ہوئے پردے کو کھول  دے ۔([2])

12مدنی کاموں سے ایک مدنی کام”علاقائی دورہ “

پیارے پیارے ا سلامی بھائیو! ہر نیک کام میں اخلاص  کا جذبہ پانے  اوراپنی عبادات کوچھپانے کا مدنی ذہن بنانےکےلیےآج ہی عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام  علاقائی   دورہ بھی ہے، اس مدنی کام کے بےشمارفوائدہیں، مثلاً ”علاقائی دورے“کی برکت سے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاہے، مسجد آباد رہتی ہے،”علاقائی دورے“کی برکت سےعلاقےمیں خوب مدنی کام پھیلتاہے۔لہٰذاآپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی کاموں  میں


 

 



[1]رد المحتار ،کتاب الصلاة ،مطلب اذا اَسلم المرتد ،۲/۶۵۰

[2] بخاری،کتاب الادب ، باب ستر المؤمن علی نفسهٖ ،۴/۱۱۸،حدیث:۶۰۶۹