Book Name:Nekiyan Chupayye

اصلاح کا بہترین طریقہ،نیکیوں کے اظہارکی جائز صورتیں،مخلص ہونے کی علامت کیا ہے؟اوربہت ساری معلومات لکھی ہیں۔

خوب مخلص بنوں،میں ریا سے بچوں              ہو نگاہِ کرم ، تاجدارِ حرم

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۲۴۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

بیانات(Islamic Speeches) ایپلی کیشن کا تعارف

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی صحبت کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو جانابھی ہے۔اللہ کریم نےامّتِ محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوہردور میں ایسی باکمال ہستیاں عطا فرمائیں جنہوں نے نہ صرف خُود نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرنےکا مقدَّس فریضہ  احسن انداز میں ادا کیا  بلکہ مسلمانوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔ اُنہی میں سےایک ہستی شیخِ طریقت،امیرِ اَہلِ سنّت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادِریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی ہیں۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےاخلاص کی بدولت بڑی تیزی سے لوگ اس مدنی تحریک کا حصہ بنتے جا رہےہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! کروڑوں لوگ امیرِ اہلِ سنت کے فیضان سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنت کےنیکی کی دعوت کےاسی مقدس جذبے کے تحت دعوت اسلامی کی مجلس ”آئی ٹی“نے  موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے مختلف موبائل ایپلی کیشن بنائی ہیں جن میں مختلف طریقوں سے امّتِ مسلمہ کی رہنمائی  کی گئی ہے،ان ایپلی کیشنز میں