Book Name:Nekiyan Chupayye

(سامانِ بخشش، ص ۷۲)

       مفتیِ اعظم ہند،مصطفےٰرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جوکہ اعلیٰ حضرت کے بڑے شہزادے ہیں،بڑے پیارے اندازسے توجہ دِلاتے ہیں کہ اوّل تونفسِ ا مّارہ ہمیں نیکی کرنے نہیں دیتا اوراگرکوئی نیکی کرنے کی سعادت مل بھی جائےتو ہمارا بُرا نفس نیکیاں چھپانےنہیں دیتا۔

نیکیاں چھپانے کی فضیلت

       ہمارے ہادی و رہبر،محبوبِ ربِّ اکبر،مکّے مدینے کےتاجْورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی ہمیں نیکیاں چھپانے کی ترغیب دلائی  ہے۔چنانچہ

 ارشادفرمایا:تم میں سے جوکوئی نیک اعمال پوشیدہ رکھنےکی اِستطاعت رکھتاہوتواُسے چاہئےکہ وہ ایساہی کرے(یعنی اپنے نیک اعمال کو چھپائے)۔(جامع صغیر، ص ۵۱۲،حدیث: ۸۴۰۵)(رسالہ نیکیاں چھپاؤ،ص۱۲)

رحمت والے نبی،محمدِعربی،مکی مدنی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےاِرشاد فرمایا: وہ ذِکرجس کو نگہبان فرشتے بھی نہ سُن سکیں،اُس ذِکر پر جسے وہ سُن سکیں،ستّر(70)درجے زیادہ فضیلت رکھتاہے۔(کنز العمال،کتاب الاذکار،باب الاول فی الذکر وفضیلتہ، ۱/۲۲۷، جز:۱،حدیث:۱۹۲۵۔رسالہ نیکیاں چھپاؤ،ص۱۲)

کاش!ہم اپنے نفل روزے،نفل نماز،نفل حج اور عُمرہ،صدقہ و خیرات،دِینی خدمات کا بِلا وجہ ڈھنڈورا پیٹنے سے بچیں۔تہجد،اِشرا ق و چاشت و اوّابین وغیرہ نوافل کو حتی الامکان لوگوں سے چھپائیں۔نفلی نمازیں چھپ کر پڑھنےکی عادت بنائیں ۔ آئیے! میں آپ کو فضیلت بتاتا ہوں،چنانچہ