Book Name:Nekiyan Chupayye
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے”نیکیاں چھپائیے“۔اس بیان میں"نیکیاں چھپانے"کے متعلق آیتِ قرآنی و احادیثِ مبارکہ،"نیکیاں چھپانے"کے متعلق بزرگانِ دِین کی سوچ،"نیکیاں چھپانے" کےفضائل ،"نیکیاں چھپانے"کےحوالےسے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِینکےاقوال اور واقعات،نیکیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا کیسا؟نیکیوں کے اِظہارکی جائز صورتیںاوردیگر کئی اہم ترین نکات اس بیان میں ہم سنیں گے۔
اے کاش! ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیتوں کےساتھ سننا نصیب ہو جائے۔آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کاپوشیدہ عمل
اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرت فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ رات كے وقت مدینۂ منوره زَادَہَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً كے كسی محلے ميں رہنے والی ايک نابينا بوڑھی عورت کے گھریلو کام کاج کر دیا کرتے تھے،آپ اس کےلیے پانی بھر کر لاتے اور اس کے تمام کام سر انجام دیتے۔حسبِ معمول ایک مرتبہ بڑھیا کے گھر آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سارے کام ان سے پہلے ہی کوئی کر گیا تھا۔ بہرحال دوسرے دن تھوڑا جلدی آئے تو بھی وہی صورتِ حال تھی کہ سب کام پہلے ہی ہو چکے تھے۔جب دو تین دن ایسا ہوا تو آپرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو بہت تشویش ہوئی کہ ایسا کون ہے جو مجھ سے نیکیوں میں سبقت لے جاتا ہے؟ایک دن آپ دن ہی میں آ کر کہیں چھپ گئے جب رات ہوئی تو دیکھا کہ