Book Name:Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me
کی سعادت حاصل کرتے ہیں:٭دنیا میں کسی نیک شخص کو اپنا امام بنالیناچاہیے شَرِیْعَت میں تقلید کرکےاور طریقت میں بَیْعَت کرکے تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)٭ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِد کامل سے مرید ہونا بھی ہے۔(آداب مرشد کامل،ص۱۲)٭شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پر بَیْعَت میں بے شمار منافع(فائدے) و بَرَکتِ دین و دنیا و آخرت(دنیا وآخرت اور دین کی بَرَکتیں)ہیں۔(فتاوی رضویہ ۲۶/۵۷۵ملتقطاً)٭پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی رہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید اللہ پاک اوررسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائےالٰہی کے مَدَنی کام کے مطابق اپنے دن رات گزار سکیں۔(آداب مرشد کامل،ص۱۳)
) اعلان (
بَیْعَت ہونے کے بقیہ نکات،اس کی برکات اور احکامات تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا ان کو سُننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ