Book Name:Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me
المدینہ کے کتب و رسائل کی بستے پر فراہمی اور اسٹالز پر غیر شرعی و غیر اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر نظر رکھنا،اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا،جوتے رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا،ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس، بینرز یا بورڈز لگانا وغیرہ اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بندوں کے حُقوق کا معاملہ یقیناً بہت نازک ہے، ہمیں اس بارے میں ہر وَقْت محتاط رہنا چاہیے۔اگر کبھی جانے انجانے میں کسی مسلمان کا حق ضائع ہوجائے تو فوراً توبہ کرتے ہوۓ صاحبِ حق سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔کیونکہ بندوں کے حُقوق کا ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور بندوں کے حُقوقِ واجبہ ادا نہ کرنا گناہ ِکبیرہ ہے جو صرف توبہ کرنے سے معاف نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ضروری ہے کہ توبہ کے ساتھ ساتھ یا تو حُقوق ادا کر دے یا حقوق والوں سے معاف کروالے ،چنانچہ
حقُ العبد معاف کروانے کا طریقہ
مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”اِحیاءُ العلوم“جلد4 صفحہ نمبر115پر لکھا ہے:یاد رہے! گناہ کو ذکر کرنا اور دوسروں کو اس پر آگاہ کرنا ایک نیا گناہ ہے جس کی الگ معافی مانگنا پڑے گی۔ البتہ! جس کا حق ضائع کیا ہے اس کے سامنے بیان کرے لیکن اگر وہ معاف کرنے پر راضی نہ ہوا تو گناہ اس کے ذِمّہ باقی