Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me

Book Name:Hoquq Ul Ibaad Seeratun Nabi Ki Roshni Me

انہوں نے پابندی سے جانا شُرُوع کردیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اجتماع میں شرکت کی بَرَکَت سے انہوں نے  نمازوں کی پابندی شُروع کردی۔ آہستہ آہستہ عِمامَہ شریف بھی سج گیا،جس پر گھر کے بعض اَفراد نے سختی کے ساتھ مُخَالَفَت کی، حتّٰی کہ بَسَا اَوقات مَعَاذَ اللہ عِمامہ شریف کھینچ کر اُتاردِیا جاتا۔دَرْس دینے سے روکاجاتا، زُلْفِیں رکھیں تو گھر والوں نے زَبَرْدَستی کَٹوادیں ، داڑھی ابھی نِکلی نہیں تھی مگر سَجانے کی نِیَّت کر لی تھی۔اِن تمام آزمائشوں کے باوُجُود مَدَنی ماحول کی کشِش انہیں دعوتِ اِسلامی کے قریب سے قریب تَر کرتی چلی گئی۔مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہو نے والے سُنَّتوں بھرے بَیانات کی کیسٹیں سُننے سے ڈھارَس بندھی اورحَوْصَلَہ مِلتا چلا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !آہستہ آہستہ گھر میں بھی مَدَنی ماحول بن گیا۔

مجلس ہفتہ وار اجتماع

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش108شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 اَرکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اسپیکر،لائٹس کا مناسب انتظام کرنا،وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا،دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا، بستوں،وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانا،ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا، مکتبۃ