Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

(2)ارشادفرمایا:تم لوگوں میں سب سےزیادہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ وہ ہے جو اِدھر اُدھرکی باتوں میں لگائی بجھائی کرکےمسلمان بھائیوں میں اختلاف اورپھوٹ ڈالتاہے۔(مسندامام احمد،حدیث عبد الرحمن بن عثم ،رقم:۱۸۰۲۰،۶/۲۹۱)

(3)ارشاد فرمایا:اللّٰہ پاک کے بہترین بندے وہ ہیں  کہ جب ان کو دیکھا جائے تو اللّٰہ پاک یا د آجائے اوراللّٰہ پاک کے بد ترین بندے چغلی کھانے کے لئے اِدھر اُدھر پھرنے والے، دوستوں  کے درمیان جدائی ڈالنے والے اور بے عیب لوگوں  کی خامیاں  نکالنے والے ہیں۔(مسندامام احمد، مسند الشامیین،حدیث عبد الرحمن بن غنم الاشعری،۶/۲۹۱،حدیث:۱۸۰۲۰)

(4)ارشاد فرمایا:منہ پر بُرا بھلا کہنے والوں،پیٹھ پیچھے عیب جوئی کرنے والوں،چغلی کھانے والوں اور بے عیب لوگوں میں  عیب تلاش کرنے والوں کو اللّٰہ پاک(قیامت کے دن) کتوں  کی شکل میں  جمع فرمائے گا۔(التوبیخ والتنبیہ لابی الشیخ الاصبہانی، باب البہتان وماجاء فیہ، ص۲۳۷، حدیث: ۲۱۶)

(5)ارشادفرمایا:چغل خورکوآخرت سےپہلےاس کی قبرمیں عذاب دیاجائےگا۔(بخاری،کتاب الوضو،باب من الکبائر ...الخ،حدیث:۲۱۶، ۱/۹۵)

(6)ارشادفرمایا:لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ یعنی  چغل خورجنت میں داخل نہ ہوگا۔

(بخاری، کتاب الادب، باب مایکرہ من النمیمۃ، الحدیث۶۰۵۶،ص۵۱۲)

       بیان کردہ  آخری حدیث مبارکہ  کےتحت حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:قَتَّات وہ شخص ہے جو دو مخالفوں کی باتیں چھپ کر سُنے اور پھر انہیں زیادہ لڑانے کےلیے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائے اگر یہ شخص ایمان پر مرا تو جنت میں اولًا نہ جائے گا بعد میں جائے تو جائے، اگر کفر پر مرا تو کبھی وہاں نہ جائےگا۔(مرآۃ المناجیح،۶/۴۵۲،ملخصا)