Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

طرف نفرتوں کی دیواریں قائم ہوچکی ہیں۔چغلی کی اس تباہ کن بیماری کےسبب اب گھر گھر میدانِ جنگ بنا ہواہے،چنانچہ کَل تک جو ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے  کےدعوے کیا کرتے تھے،جو ایک دوسرے کی عزّت کی حفاظت کرنے والے تھے، جن کی دوستی اور اُن کے اِتِّفاق  واِتِّحاد کی مثالیں دی جاتی تھیں، جنہیں ایک دوسرے کے خلاف ایک لفظ سُننا بھی گوارا نہ تھا، جو ایک دوسرے کےبغیرکھانا تک نہیں کھاتے تھے، جو بُرے وَقْت میں ایک دوسرے کے کام آتے تھے،جو ایک دوسرے کو نیکی کے کاموں کی ترغیبیں دِلایا کرتے تھے،چغل خوری جیسے مَنحوس شیطانی کام کی نَحوست کے سبب اُن کے درمیان نفرتوں کی ایسی مضبوط دیواریں قائم ہوجاتی ہیں کہ پھر وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔یوں سمجھئے کہ جس طرح آگ(Fire) گھروں ،فیکٹریوں،کمپنیوں،گوداموں، جنگلات،گاؤں دیہات اور مختلف چیزوں کو گھنٹوں بلکہ مِنٹوں میں جَلا کر تباہ و بربادکرڈالتی ہے،اِسی طرح نسلوں،قوموں، گھروں، خاندانوں،اداروں ،تنظیموں اور تحریکوں کا اَمن خراب کرنے اور دلوں میں نفرتوں کا بیج بونے میں اکثر چغل خوری ہی کی تباہ کاریاں نظر آتی ہیں۔

اسی چغل خوری کے سبباَساتِذہ وطَلَبہ میں ٹھنی ہوئی ہے،چغل خوری کے سبب میاں بیوی کےدرمیان جھگڑا زور پکڑتا جارہا ہے،چغل خوری کے سبب ساس بہو میں تَلْخ  کلامی جاری ہے،چغل خوری کے سبب کاروباری حصّے دار آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بنے ہوئے ہیں،چغل خوری کے سبب مالک مکان وکرائےداروں میں لڑائی ہورہی ہے،چغل خوری کے سبب اسٹال لگانے والوں میں تُو تُو میں میں ہورہی ہے، چغل خوری کے سبب ٹھیکیدار وملازمین ایک دوسرےکےدشمن ہیں،چغل خوری کے سبب پڑوسی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں،چغل خوری کے سبب رشتے  داروں میں خانہ جنگی کا ماحول گرم ہے،چغل خوری کے سبب امام  و مقتدیوں میں دُوریاں بڑھتی جارہی ہیں،چغل خوری کے سبب  مسجد