Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

:اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،3جنوری2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

لباس  پہننے کی  بقیہ سنتیں اورآداب

٭جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی۔( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص۴۱)٭منقول ہے:جس نےبیٹھ کرعمامہ باندھا،یاکھڑے ہوکر پاجامہ یا شلوارپہنی تو اللہ پاک اُسے ایسےمَرض میں مُبْتَلا فرمائےگاجس کی دوانہیں۔( کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس،ص ۳۹)٭پہنتے وَقت سیدھی طرف سےشروع کیجئے(کہ سنت ہے)


 

 



[1]  مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ،باب فی کیفیۃ الصلاۃالخ،۱۰/۲۵۴،حدیث:۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵